اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک میں جلوس محمدیﷺ نکالنے کی اجازت دی جائے: شری چنا بسوانند

لنگایت سماج رہنما شری چنا بسوانند سوامی نے کہا کہ 'پیغمبر اسلام کے تعلیمات تمام مذاہب کے ماننے والوں کے لیے ہے۔ ریاستی حکومت سے 19 اکتوبر کو جلوس میلاد النبیﷺ نکالنے کے لیے اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

By

Published : Oct 18, 2021, 10:40 PM IST

جلوس محمدﷺ کے لئے سوامی شری چنا بسوانند کی تائید
جلوس محمدﷺ کے لئے سوامی شری چنا بسوانند کی تائید

کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں مرکزی سیرت کمیٹی کے کارگزار صدر ڈاکٹر اضغر چلبل کے ساتھ لنگایت سماج رہنما شری چنا بسوانند سوامی صدر بسوا دھرم پیٹھ بسوا کلیان کوڈال سنگم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'پیغمبر اسلام کے تعلیمات تمام مذاہب کے ماننے والوں کے لیے ہے۔

کرناٹک میں جلوس محمدﷺ نکالنے کی اجازت دی جائے

تمام‌ مذاہب کے نزدیک پیغمبر اسلام قابل احترام ہیں۔ گلبرگہ، بیدر، حیدرآباد اور کرناٹک کے حلقے میں آتا ہے۔یہ علاقہ صوفی سنتوں کا علاقہ ہے۔

یہاں سے قومی یکجہتی کی مثال دنیا بھر میں جاتی ہے۔بھارت ایک جمہوری ملک ہے۔یہاں پر ہر مذاہب کے ماننے والوں کو اپنے مذہب پر چلنے کا پورا حق ہے۔ ہر مذہب کا ایک مذہبی تہوار قومی یکجہتی کا پیغام دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:یادگیر: اسلامی کوئز مقابلے کا کامیاب انعقاد، طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا

ریاستی حکومت سے 19 اکتوبر کو جلوس میلاد النبیﷺ نکالنے کے لیے اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔اس موقع پر گنگایت، دلت، مسلم سماج کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details