اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کے رہنما پربھاکر بھٹ کی گرفتاری کا مطالبہ

Demands Action Against Prabhakar Bhat ضلع گلبرگہ میں ایس ڈی پی آئی کے ضلع صدر کی قیادت میں ویمن انڈیا موومنٹ کی خواتین کارکنان نے سٹی پولیس کمشنر سے ملاقات کرکے مسلم خواتین کے بارے میں توہین آمیز بیان بازی کرنے والے آر ایس ایس و بی جے پی کے رہنما پربھاکر بھٹ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ایس ڈی پی آئی کے رہنماوں نے بی جے پی کے رہنما کی جلد سے جلد گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔

بی جے پی کے رہنما پربھاکر بھٹ کی گرفتاری کا مطالبہ
بی جے پی کے رہنما پربھاکر بھٹ کی گرفتاری کا مطالبہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 4:23 PM IST

بی جے پی کے رہنما پربھاکر بھٹ کی گرفتاری کا مطالبہ

گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں ایس ڈی پی آئی کے ضلع صدر کی قیادت میں خواتین نے سٹی پولیس کمشنر سے ملاقات کرکے مسلم خواتین کے بارے میں توہین آمیز بیان بازی کرنے والے آر ایس ایس و بی جے پی کے رہنما پربھاکر بھٹ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

گلبرگہ سٹی پولیس کمشنر کے ساتھ ملاقات کے بعدایس ڈی پی آئی کی ریاستی نائب صدر سید سعدیہ نے کہاکہ بی جے پی کے رہنما پربھاکر بھٹ تمام حدیں پار کر چکا ہے۔پولیس کو اس کے خلاف جلد سے جلد کارروائی کرنی چاہئے۔اس کی جانب سے متنازع بیان کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔وہ مسلم خواتین کے خلاف مسلسل غیر اخلاقی الفاظ استعمال کر رہا ہے۔

ایس ڈی پی آئی گلبرگہ ضلع جنرل سیکریٹری علیم الہی نے کہاکہ کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت کو اس ضمن میں جلد سے جلد ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔کانگریس نے اقتدار میں آنے سے پہلے ریاست میں آر ایس ایس پر پابندی عائد کرنے کی بات کہی گئی تھی لیکن اب تک اس سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اب سوال اٹھتا ہے کہ کیا کانگریس کو صرف مسلمانوں کے ووٹ سے مطلب ہے۔مسلمانوں کی بہو بیٹیوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اسی وجہ سے تو بی جے پی کا ایک رہنما مسلم خواتین کے خلاف توہین آمیز بیان بازی کر رہی ہے کیونکہ اسے معلوم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:بیدر میں جمعیت اہلِ حدیث کا عظیم الشان اجلاس

ایس ڈی پی آئی کی ریاستی نائب صدر سید سعدیہ ،ڈیلیو آئی ایم ریاستی خزانچی ریحانہ بیگم، سید علیم الہی ایس ڈی پی آئی گلبرگہ ضلع جنرل سکریٹری ،ثمینہ بیگم ڈبلیو آئی ایم ضلع سکریٹری ، اور عابدہ بیگم ڈبلیو آئی ایم اور دیگر افراد نے مل کر میمورنڈم پیش کیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details