اردو

urdu

ETV Bharat / state

طلبا کا ماحولیات سے متعلق پیغام - شجر کاری

مہا راج پبلک اسکول کی پرنسپل مہادیوی نے بتایا کہ 'پانچویں جماعت سے دسویں جماعت تک کے طلبا و طالبات نے بڑی محنت سے ایگزیبیشن کو خوبصورت بنایا ہے۔'

'ایگزیبیشن میں طلبا نے ماحولیات سے متعلق کافی سنجیدہ پیغام دیا'
'ایگزیبیشن میں طلبا نے ماحولیات سے متعلق کافی سنجیدہ پیغام دیا'

By

Published : Dec 1, 2019, 6:21 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں دتا گری مہاراج پبلک اسکول میں سائنس اور آرٹ ایگزیبیشن پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر اسکول کے طلبا و طالبات نے ماحولیات کی اہمیت، شمسی توانائی، ٹریفک قوانین، شجر کاری اور تاریخی عمارتوں کے خوبصورت ماڈل تیار کرتے ہوئے اس کے بارے میں لوگوں کو معلومات فراہم کی۔

'ایگزیبیشن میں طلبا نے ماحولیات سے متعلق کافی سنجیدہ پیغام دیا'

اس سائنس اور آرٹ ایگزیبیشن پروگرام میں حضرت سید شاہ برہان الدین خلیل اللہ کرمانی کے مقبرہ کا ماڈل توجہ کا مرکز بنا رہا۔

اس موقع پر مہا راج پبلک اسکول کی پرنسپل مہادیوی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'دتا گری ایجوکیشن سوسائٹی بیدر کی جانب سے چلائے جارہے دتا گری مہاراج پبلک اسکول کے طلبا و طالبات نے کافی محنت و مشقت سے مختلف اقسام کے ماڈل تیار کرتے ہوئے عوام کو بہترین معلومات فراہم کرائی۔'

انہوں نے کہا کہ بچوں کی جانب سے بنائے گئے ماحولیات کی اہمیت، شمسی توانائی، ٹرافیک قوانین، اور بیدر شہر کی تاریخی عمارت چوکھنڈی جو حضرت سید شاہ برہان الدین خلیل اللہ کرمانی کا مقبرہ ہے اس کو بڑی محنت اور عقیدت سے بنایا گیا ہے.

انہوں نے بتایا کہ ماحولیات سے متعلق طلبا نے کافی سنجیدہ پیغام دیا ہے جس میں ہر ایک کو درخت لگانا ضروری بتایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر طلبا نے آئروید کو خاص طور پر ہماری روزمرہ کے کھانے پینے کی چیزوں میں استعمال پر زیادہ زور دیا۔
مہادیوی نے مزید کہا کہ پانچویں جماعت سے لے کر دسویں جماعت کے طلباء و طالبات نے بڑی محنت سے اس ایگزیبیشن کو خوبصورت بنایا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اسکول کے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے طلبا کے کاموں میں تعاون کرتے ہوئے اس سائنس اور آرٹ ایگزیبیشن کو ایک یادگار پروگرام بنا دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details