اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک کے اسکول اور کالجز کی کشادگی

کورونا وبائی امراض کے سبب تعلیم کا شعبہ گذشتہ نو مہینوں سے مسدود ہے اور اب یکم جنوری سے ایس ایس ایل سی اور پی یو کی کلاسیں شروع ہوں گی کیونکہ ریاستی حکومت نے اسکول کالجز کھولنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

کرناٹک کے اسکول اور کالجز کی کشادگی
کرناٹک کے اسکول اور کالجز کی کشادگی

By

Published : Jan 1, 2021, 1:00 PM IST

ریاست کرناٹک بھی انہی ریاستوں میں شامل ہے جہاں کورونا وبائی امراض کے سبب تعلیم کا شعبہ گذشتہ نو مہینوں سے مسدود ہے۔ اسکول کی کشادگی کے ساتھ ہی ہر جگہ احتیاطی پہلوؤں کو مدنظر رکھا جارہا ہے۔ رہنمایانہ ہدایات کے مطابق یہاں ایک دن میں صرف 3-4 کلاسز ہوں گی۔ کرناٹک کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے وزیر ایس سریش کمار نے اسکول کو دوبارہ کھولنے پر کہا کہ اساتذہ نے پہلے ہی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرایا ہے اور 55 سال سے اوپر کے اساتذہ کو چہرہ پر مکمل نقاب پہننےکا مشورہ دیا گیا دہے۔

اسکولوں اور کالجوں کی عمارتوں کو مکمل طور پر حفظان صحت سے پاک کردیا گیا ہے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ اسکول اور کالجوں میں تھرمل اسکینر اور سینیٹائسر دستیاب ہیں۔ کلاسوں میں شرکت کے لئے ماسک پہننا لازمی ہے، تاہم حاضری لازمی نہیں ہے۔ جن طلبا کو زکام ، کھانسی اور اس سے کم بیماری ہو وہ اسکول نہیں آسکتے ہیں۔

طلباء کو پہلے ہی ہدایت دی گئی ہے کہ اسکول میں معاشرتی فاصلہ کو کیسے برقرار رکھا جائے، صفائی کے طریقہ کار کو اسکول میں داخلہ سے پہلے ہی انجام دیا جائے۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے وزیر ایس سریش کمار نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے امتحانات مارچ کے مہینے میں نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ بنگلور میں بی بی ایم پی کے تحت 15 پی یو کالج ہیں ، جن میں طلباء زیر تعلیم ہیں۔ جب کہ دسویں جماعت کے 2،190 طلباء کے لیے 32 ہائی اسکول ہیں۔ کلاسز پہلے ہی آن لائن کے ذریعے اور منصوبہ کے تحت چلائی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details