اردو

urdu

ETV Bharat / state

عام انتخاب 2019 میں علماء کا کردار پر خصوصی نشست - خصوصی نشست

عام انتخابات کے پیش نظر آل انڈیا ملی کونسل کی جانب سے بتاریخ 28 مارچ کو بمقام دارالسلام کوئنس روڈ پر ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں شہر و اطناف کے علماء کرام کو مدعو کیا گیا ہے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Mar 26, 2019, 1:43 PM IST

ملی کونسل کرناٹک کے صدر نے بتایا کہ موجودہ حالات میں یہ ضروری ہے کہ ہم تمام اپنی اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں۔ علماء کرام جو سماج میں اپنا ایک اثر و رسوخ رکھتے ہیں وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔

متعلقہ ویڈیو

اس پیچیدہ صورتحال میں ملی کونسل نے یہ محسوس کیا کہ علماء کرام کو جمع کر ان کی یاد دہانی کے طور پر ایک پروگرام منعقد کرے۔

اس اجلاس میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرینگے اور کلیدی خطاب پیش کرینگے۔ اس طرح ان انتخابات کے متعلق ذمہ داریاوں سے منسلک ایک پیغام علماء کرام تک پہنچایا جائےگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details