بنگلورو: آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے سری ستیہ سائیں یونیورسٹی فار ہیومن ایکسیلنس کے پہلے کانووکیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے خطاب میں کئی دیگر مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی۔ بھاگوت نے تبدیلیٔ مذہب کا تو ذکر کیا ہی ساتھ ہی بڑھتی آبادی پر بھی بڑا بیان دیا۔
تقریب کے دوران بھاگوت نے کہا کہ اگر کوئی 10-12 سال پہلے یہ کہا ہوتا کہ بھارت آگے بڑھے گا تو ہم اسے سنجیدگی سے نہیں لیتے۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک کی ترقی کے آثار ہر طرف نظر آنے لگے ہیں۔
موہن بھاگوت نے کہا کہ صرف زندہ رہنا ہی زندگی کا مقصد نہیں ہونا چاہیے۔ انسان کے بہت سے فرائض ہیں، جنہیں وقتاً فوقتاً ادا کرتے رہنا چاہیے۔ بھاگوت نے کہا کہ صرف کھانا اور آبادی بڑھانا انسان کا فرض نہیں، یہ کام جانور بھی کرتے ہیں۔ انکے مطابق جنگل میں سب سے زیادہ طاقتور ہونا ضروری ہے تاہم انسانوں میں دوسروں کی حفاظت کرنا انسانیت کی پہچان ہے۔