ریاست کرناٹک کے دھارواڑ کے بیرونی علاقے میں ایک سڑک حادثے میں ایک بچے سمیت چار لوگوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
کرناٹک میں سڑک حادثے میں چار ہلاک، دو زخمی - پولیس سپرنٹنڈنٹ وتیکا کٹیار
پولیس سپرنٹنڈنٹ وتیکا کٹیار نے بتایا کہ دھارواڑ کے بیرونی علاقے میں قومی شاہراہ نمبر 4 پر یاری کوپا کراس پر کار اور تیز رفتار وین کے درمیان ٹکر میں کار سوار تین لوگوں کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی-
پولیس سپرنٹنڈنٹ وتیکا کٹیار نے بتایا کہ دھارواڑ کے بیرونی علاقے میں قومی شاہراہ نمبر 4 پر یاری کوپا کراس پر کار اور تیز رفتار وین کے درمیان ٹکر میں کار سوار تین لوگوں کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی اور دو سالہ بچے شیوآنند کی اسپتال لے جاتے وقت راستے میں ہی موت ہوگئی۔ کار میں کوپل کے رہنے والے چھ افراد سوار تھے جو بیل گاوی جارہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی شناخت ردرپا مرکوری، ایرما مرکوری، منجوناتھ مرکوری اور شیوآنند الونڈی کے طور پر کی گئی ہے۔ سبھی کوپل کے بھاگیے نگر کے رہنے والے تھے۔زخمیوں کو ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔