اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک میں سی ای ٹی کیلئے جاریہ سال پی یو طلبہ کو رعایت دینے کی سفارش

سریش کمار نے کہا ہے کہ کووڈ-19 کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے نافذ کیے گئے احتیاطی تدابیر اورلاک ڈاؤن قوانین کی وجہ سے باریویں جماعت کے طلبہ کا امتحان نہ لے کر طلبا کو گریڈنگ مارکس دیتے ہوئے انھیں کامیاب کیا جارہا ہے۔

کرناٹک میں سی ای ٹی کیلئے جاریہ سال پی یو طلبہ کو رعایت دینے کی سفارش

By

Published : Jun 7, 2021, 11:02 PM IST

کرناٹک کے وزیر پرائمری وسکنڈری تعلیم ایس سریش کمارنے وزیر برائے اعلی تعلیم وڈپٹی چیف منسٹر اشوتھ نارائن کو مکتوب لکھتے ہوئے اس سال سی ای ٹی امتحان میں شرکت کے لئے پی یو طلبہ کو رعایت دینے کی سفارش کی ہے۔

کرناٹک میں سی ای ٹی کیلئے جاریہ سال پی یو طلبہ کو رعایت دینے کی سفارش

سریش کمار نے کہاہے کہ کووڈ19 کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لئے لاگو کیے گئے احتیاطی تدابیر اور لاک ڈون قوانین کی وجہ سے باریویں جماعت کے طلبہ کا امتحان نہ لے کر طلبا کو گریڈنگ مارکس دیتے ہوئے انھیں کامیاب کیا جارہا ہے۔

سی ای ٹی میں دسویں اور باریویں جماعت کے 50 فیصد نشانات اور سی ای ٹی امتحان کے 50 فیصد نشانات کی بنیاد پر کامیاب کیا جاتا ہے۔

انھیں وے ٹیج دیا جاتا ہے ۔

وزیر تعلیم نے وزیر برائے اعلی تعلیم سے گزارش کی ہےکہ اس بار باریویں اور دسویں جماعت کے طلبا کو ان کے نصابی فیصد نشانات کے بجائے صرف سی ای ٹی امتحان کے نشانات کی بنیاد پر پیشہ وار انہ وفنی کورسیں میں داخلوں کا اہل قراردیا جائے۔

ریاستی وزیر برائے اعلی تعلیم ڈاکٹر اشوتھ نارائن نے وزیر تعلیم سریش کمار کی سفارش پر ردعمل ظاہر کر تے ہوئے کہاکہ اس کے لئے سی ای ٹی قوانین میں ترمیم کر نی ہوگی ۔

وہ اس سلسلہ میں چیف منسٹر بی ایس یڈی یورپا سے گفتگو کریں گے۔

صرف سی ای ٹی امتحان کے نشانات کی بنیاد پر رینکینگ دی جاتی ہے۔

اس سے دیہی علاقوں کے طلبا کے لیے مشکل ہوسکتی ہے ۔کیوں کہ وہ شہری علاقوں کے طلبا کے ساتھ سی ای ٹی امتحان کی رینکینگ میں مسابقت نہیں کر سکتے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details