اردو

urdu

ETV Bharat / state

درگاہ حضرت کمبل پوش کی جانب سے مزدوروں میں راشن کٹس تقسیم

کرناٹک کے بنگلور میں کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کر رہے مزدوروں میں درگاہ حضرت کمبل پوش کمیٹی کی جانب سے راشن کٹس تقسیم کیے گئے۔

درگاہ حضرت کمبل پوش کی جانب سے مزدوروں میں راشن کٹس تقسیم
درگاہ حضرت کمبل پوش کی جانب سے مزدوروں میں راشن کٹس تقسیم

By

Published : Jul 2, 2021, 8:06 PM IST

بنگلور میں شیواجی نگر کے سلم علاقوں میں رہنے والے مزدوروں میں درگاہ حضرت کمبل پوش کمیٹی کی جانب سے راشن کٹس تقسیم کیے گئے اور مستحقین کے گھروں تک پہنچ کر انہیں راشن کٹس حوالے کیے۔

درگاہ حضرت کمبل پوش کی جانب سے مزدوروں میں راشن کٹس تقسیم

اس موقع پر درگاہ کمیٹی کے ذمہ دار برکت حسین نے کہا کہ ایسے حالات میں غریب افراد وبا سے زیادہ بھکمری سے پریشان ہیں۔ لہذا درگاہ کمیٹی کی جانب سے مستحقین کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور غریب افراد میں راشن کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔

درگاہ حضرت کمبل پوش کی جانب سے مزدوروں میں راشن کٹس تقسیم

رکن اسمبلی شیواجی نگر رضوان ارشد نے عوام کو جلدازجلد ویکسین لینے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وبا سے محفوظ رہنے کےلیے ویکسین ہی واحد طریقہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بنگلور: کے جی ہلی کیس میں ایک اور گرفتاری

کرناٹک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے چلتے لگائے گئے لاک ڈاون میں کچھ نرمی دی گئی ہے۔ اب شام 5 بجے تا صبح 6 بجے تک رات کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے، حالانکہ اب کوویڈ کے کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ بنگلور میں کئی مقامات پر سماجی تنظیموں کی جانب سے غریبوں میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details