رمیش جارکیہولی نے کہا کہ اگر بی جے پی ہائی کمانڈ کا حکم ہوتو اندرون ایک ہفتہ وہ کانگریس کے پانچ ایم ایل ایز کی حمایت حاصل کرسکتے ہیں جبکہ 22 ارکان اسمبلی ان سے رابطہ قائم کئے ہوئے ہیں۔
اس سلسلہ میں کانگریس نے فوری طور پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'اس طرح کے بیانات سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی کے اندر سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔'
رمیش جارکیہولی کا یہ بیان بیلگاوی کے اجلاس حکمراں خیمہ میں تازہ ناراضگیوں کی قیاس آرائیوں کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے ان اطلاعات کی تردید کی کہ انہوں نے بیلگاوی یں پارٹی کے بعض ارکان اسمبلی کے اجلاس کے بعد بی جے پی کچھ ارکان اسمبلی کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا۔
اطلاعات کے مطابق ریاست کی چار راجیہ سبھا سیٹوں کے آئندہ انتخابات کے پس منظر میں گذشتہ جمعرات بیلگاوی ضلع کے بیلاڈباگے واڑی میں سابق ایم پی رمیش کٹی کی رہائش گاہ پر شمالی کرناٹک کے ارکان اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رکن اسمبلی امیش کٹی کے بھائی رمیش کٹی کو راجیہ سبھا کی سیٹ کےلیے حمایت کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ اس سے حکمراں پارٹی کے ارکان اسمبلی کے ایک گوشہ میں ناراضگی کے تعلق سے تازہ قیاس آرائیاں پیدا ہوگئی ہے۔