اردو

urdu

ETV Bharat / state

قربانی کے فضائل و مسائل - qurbani ke fazail

مولانا مجیب اسعد باقوی بیدر نے ای ٹی وی بھارت سے قربانی اور اس کے مسائل پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے اور قیامت تک اس سنت پر عمل جاری رہے گا۔

قربانی کے فضائل و مسائل

By

Published : Aug 11, 2019, 4:45 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 4:02 PM IST

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ قربانی کے دنوں میں قربانی سے بڑھ کر کوئی نیک عمل اللہ کو پسندیدہ نہیں اور قربانی کے دوران خون زمین پر گرنے سے پہلے وہ اللہ کے یہاں قبول ہو جاتی ہے۔ صاحب قربانی کے گناہ معاف ہوتے ہیں. قربانی کے جانوروں کے ایک ایک بال کے بدلے ایک ایک نیکی ملتی ہے.
قربانی کے مسائل پر مولانا نے کہا کہ قربانی کے لیے اندھے، لنگڑے، دم کٹے، اور جس جانور کی سینگ جڑ سے ٹوٹ گئی ہو یا جانور بہت لاغر ہے تو اس کی قربانی درست نہیں.

قربانی کے فضائل و مسائل
انہوں نے کہا کہ مینڈا، بکرا، دمبہ،. یا بھینس اور ان جانوروں کے نر و مادہ کی قربانی جائز ہے. چھوٹے جانوروں میں ایک حصہ اور بڑے جانور میں سات حصے شریک ہوسکتے ہیں.جو جانور قربانی کے لئے لیا جارہا ہے ان میں بکرا، دنبہ اور مینڈھا ایک سال سے کم نہ ہو اور اونٹ کی عمر پانچ سال سے کم نہ ہو.مولانا نے عید کے تین دن خاص کر جو لوگ قربانی دے رہے ہیں ان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کا خیال رکھیں اور برادران وطن کو کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیں۔
Last Updated : Sep 26, 2019, 4:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details