اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: وقف املاک کے تحفظ کا مطالبہ - اردو نیوز کمیباوی

وقف املاک پر ناجائز طریقے سے قبضہ کرنے کی خبریں آئے دن سننے میں آیا کرتی ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ گاؤں کیمباوی، تعلقہ شورا پور، ضلع یادگیر میں پیش آیا ہے۔

qazi mohammad farooqi
قاضی محمد فاروقی

By

Published : Mar 18, 2021, 11:57 AM IST

قاضی محمد فاروقی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کیمباوی گاؤں، تعلقہ شورا پور، ضلع یادگیر کا سروے نمبر 407 ہے جو کہ قبرستان کی جگہ کے طور پر وقف بورڈ میں رجسٹر ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس جگہ پر مقامی محکمہ بلدیہ کی جانب سے عوامی بیت الخلا بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ کام 2008 سے وقفے وقفے سے جاری ہے۔

اعتراضات کے بعد اس کام کو روک دیا گیا تھا مگر پھر سے کام شروع ہونے کی اطلاع پر قبرستان کمیٹی کے ذمہ داران نے قبرستان پہنچ کر کام کو روک دیا۔

مزید پڑھیں:

'لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے پر کوئی پابندی نہیں'

اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ وقف بورڈ کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا ہے جس میں قبرستان کی جگہ کی حفاظت کرنے کی اپیل کی گئی ہے اس موقع پر قبرستان کمیٹی کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details