اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹیپو جینتی منسوخ کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج - ٹیپو سلطان ڈے

ریاست کرناٹک میں بی جے پی حکومت کی جانب سے ٹیپو جینتی کو منسوخ کیے جانے پر گلبرگہ شہر کی مسلم اور دلت تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

ٹیپو جینتی منسوخ کیے جانے کے خلاف احتجاج

By

Published : Aug 2, 2019, 10:57 PM IST

اس موقعے پر پیشے سے وکیل مظہر حسین نے کہا کہ بی جے پی نے اقتدار میں آتے ہی حضرت ٹیپو سلطان کی جینتی نہ منانے کا اعلان کر کے اپنی اصلیت دکھا دی ہے۔

وزیر اعلیٰ یدییورپا کو ریاست کی ترقی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وہ بس معاشرے میں اس سے سماج میں تفریق پیدا کرنے والا عمل کر رہے ہیں۔

ٹیپو جینتی منسوخ کیے جانے کے خلاف احتجاج

حضرت ٹیپوسلطان انگریزوں کے خلاف آواز بلند کرنے والے ملک کے پہلے حکمراں تھے اور انہوں نے ملک کی آن بان شان کے کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔

ان کے بارے میں مشہور ہے کہ انہوں نے ملک کے تحفظ کی خاطر اپنے بچوں کو بھی رہن رکھ دیا تھا۔ آج بھی تاریخ کے اوراق میں یہ بات نمایاں حرفوں میں رقم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بی جے پی حکومت اپنی ہی من مانی کرتی جا رہی ہے، ملک میں مسلم اور دلتوں کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ان لوگوں نے مسلمانوں سے ٹیپو جینتی کو انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منانے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details