اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest in Bangalore صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف بنگلور میں احتجاجی مظاہرہ

جرنلزم دہشت گردی نہیں ہے اور نہ ہی جرنلسٹس دہشت گرد ہیں، تو پھر مودی و امت شاہ ان سے کیوں ڈر رہے ہیں؟ اس طرح کے نعروں کے ساتھ شہر بنگلور کے فریڈم پارک میں کئی صحافی، اہم شخصیات و سماجی کارکنان نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا. Protest in Bangalore against the arrest of journalists

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 4:18 PM IST

Updated : Oct 6, 2023, 5:02 PM IST

صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف بنگلور میں احتجاجی مظاہرہ

بنگلور: جرنلزم دہشت گردی نہیں ہے اور نہ ہی جرنلسٹس دہشت گرد ہیں، تو پھر مودی و امت شاہ ان سے کیوں ڈر رہے ہیں؟ اس طرح کے نعروں کے ساتھ شہر بنگلور کے فریڈم پارک میں کئی صحافی، اہم شخصیات و سماجی کارکنان نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا. اس احتجاج میں شرکاء نے کہا کہ مودی و امت شاہ 2024 کے انتخابات کی ہار سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور اسی لئے جرنلسٹس پر حملاور ہیں تاکہ ان میں خوف پھیلایا جائے.

صحافیوں کی گرفتاری کے خلاف بنگلور میں احتجاجی مظاہرہ


یہ بھی پڑھیں: JDS-BJP alliance جے ڈی ایس اور بی جے پی الائنس کو پارٹی کی مسلم قیادت کیسے دیکھتی ہے؟


صحافیوں کی رہائش گاہوں پر دہلی پولیس کے چھاپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بنگلور پریس کلب نے بدھ کو اس معاملے میں غیر جانبدارانہ اور تیز رفتار تحقیقات کا مطالبہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پریس کی آزادی بہت ضروری ہے. بنگلور پریس کلب نے اپنے بیان میں کہا کہ 'جمہوریت کے چوتھے ستون کے طور پر، پریس کی آزادی بہت ضروری ہے'، لیکن شہر میں منعقد کئے گئے اس احتجاج میں پریس کلب کے کسی بھی آفس بئیرر نے شرکت نہیں کی۔

واضح رہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز انسداد دہشت گردی قانون یو اے پی اے کے تحت درج ایک کیس میں نیوز کلک کے بانی پربیر پورکیاستھ اور ایچ آر ہیڈ امت چکرورتی کی گرفتاری کے خلاف عرضی پر سماعت کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

Last Updated : Oct 6, 2023, 5:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details