اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: ریپبلکن یوتھ فیڈریشن اور بھیم آرمی کا احتجاج

گلبرگہ کے میلہ نگر پولیس اسٹیشن میں پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے لڑکے کے والدین پر پولیس نے تھرڈ ڈگری کا استعمال کیا اور ان کے ساتھ مارپیٹ بھی کی۔ جس کے بعد آج ریپبلکن یوتھ فیڈریشن اور بھیم آرمی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

protest by republican youth federation and bhim army in gulbarga karnataka
ریپبلکن یوتھ فیڈریشن اور بھیم آرمی کی جانب سے احتجاج

By

Published : Nov 30, 2020, 4:39 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں ریپبلکن یوتھ فیڈریشن اور بھیم آرمی کی جانب سے گلبرگہ آئی جی پی آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

ریپبلکن یوتھ فیڈریشن اور بھیم آرمی کی جانب سے احتجاج

اس موقع پر ریپبلکن یوتھ فیڈریشن کے رکن سنتوش میلمنی نے کہا کہ گلبرگہ کے میلہ نگر پولیس اسٹیشن میں پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے (دلت) لڑکے کے والدین پر پولیس نے تھرڈ ڈگری کا استعمال کیا اور ان کے ساتھ جانوروں جیسا برتاؤ کیا۔

بتا دیں کہ دلت سماج کا لڑکا اور لنگایت سماج کی لڑکی دنوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، مگر لڑکی کے گھر والوں نے شادی کرانے سے انکار کر دیا، جس کے بعد دونوں گھر سے فرار ہوگئے۔ اس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کے والدین کو پولیس اسٹیشن بلا کر ان کے ساتھ مارپیٹ کی۔

ریپبلکن یوتھ فیڈریشن اور بھیم آرمی کی جانب سے احتجاج

یہ بھی پڑھیں: بنگلورو تشدد: گرفتار افراد کی رہائی کے لیے عرضی دائر

شہر گلبرگہ کے میلہ نگر پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر نے لڑکے کے والدین کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کرتے ہوئے ان کو خوب مارا پیٹا۔

اس لیے آج شہر گلبرگہ میں ریپبلکن یوتھ فیڈریشن اور بھیم آرمی کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے سب انسپکٹر سنگمیش پر سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس موقع پر احتجاجیوں نے لڑکا اور لڑکی کو جلد از جلد تلاش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گلبرگہ آئی جی پی کو ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details