اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ میں یوگی حکومت کے خلاف احتجاج - ہاتھرس میں ہوئے جنسی زیادتی

مظاہرین نے کہا کہ 'ہاتھرس جنسی زیادتی معاملے کو حل کرنے میں ناکام یوگی حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے عوام کی توجہ منتشر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یوپی میں لا آینڈ آرڈر پوری طرح سے تباہ ہو چکا ہے۔'

گلبرگہ میں یوگی حکومت کے خلاف احتجاج
گلبرگہ میں یوگی حکومت کے خلاف احتجاج

By

Published : Oct 11, 2020, 11:54 AM IST

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں بہو جن کرانتی اور ایس ڈی پی آئی کی جانب سے ہاتھرس میں ہوئے جنسی زیادتی کے معاملے کو لے کر کمشنر آفس کے سامنے اترپردیش یوگی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

گلبرگہ میں یوگی حکومت کے خلاف احتجاج

اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ 'ہاتھرس جنسی زیادتی معاملے کو حل کرنے میں ناکام یوگی حکومت اپنی ناکامیابی کو چھوپانے کے لئے عوام کی توجہ بھٹکانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یو پی میں لا آینڈ آرڈر پوری طرح سے تباہ ہو چکا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'پہلے اتر پردیش میں اقلیتی خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے تھے لیکن اب دلت اور خواتین بھی ریاست میں غیر محفوظ ہیں۔ یوپی پولیس بھی ایک دلت لڑکی کے ساتھ ہوئے ظلم کو چھوپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ دلت لڑکی کے اہل خانہ کو میڈیا سے ملنے نہیں دیا گیا۔ سچائی کو چھوپانے کی کوشش کی گئی ہے۔

گلبرگہ میں یوگی حکومت کے خلاف احتجاج

انہوں نے کہا کہ 'اتر پردیش ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی اپنے آپ کو 'سادھو' کہتے ہیں۔ پھر بھی یوگی ہمیشہ ذات پات کی سیاست کر تے ہیں۔ بی جے پی ملک کے دستور ہند کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ ایک دلت لڑ کی کو انصاف دلانے کے بجائے یوگی حکومت نے سچائی چھپانے کے لیے اس کی آخری رسومات کی ادائگی رات میں ہی کروا دی۔'

یہ بھی پڑھیں:ہاتھرس کیس کی جانچ سی بی آئی کے سپرد

مظاہرین کا کہنا ہے کہ 'ملک کے وزیراعظم بیٹی بچاو بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ دیتے ہیں۔ اس بیٹی کی حق کی بات نہیں کی جاتی ہے۔ اس طرح کے واقع صرف غریب لڑ کیوں پر ہی پیش آر ہے ہیں۔ رکن اسمبلی، رکن پارلیمان کے بیٹیوں پر کیوں پیش نہیں آتے۔ آج اس طرح کے واقعات یوپی میں پیش آر ہے ہیں۔ کل کرناٹک میں بھی ہو سکتے ہیں۔ اس لئے عوام اس طرح کی درندگی کے واقعات کے خلاف آواز بلند کرے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details