اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآبادی فلم'ماں کا لاڈلا' کے لیے تشہیری مہم

حیدرآبادی فلم 'ماں کا لاڈلا' کی تشہیر کے لیے فلم کی پوری ٹیم کرناٹک کے ضلع بیدر میں مصروف ہے۔

By

Published : Mar 19, 2019, 11:25 AM IST

hyderabad

یہاں منعقد ایک تقریب میں حیدرآبادی فلموں کے مشہور مزاحیہ اداکار خیرالدین بیگ جانی نے اپنی آنے والی نئی فلم ماں کا لاڈلا سے متعارف کرایا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے شروع سے ہی علاقائی زبانوں کے لب و لہجے میں بات کرنا اچھا لگتا ہے اور میں نے اپنی ہر فلم میں ایک علاقائی زبان بولنے والے شہری کا رول ادا کرتا ہوں۔

video

انہوں نے کہا کہ اس فلم میں بھی میں نے کر ناٹک کے صدر مقام بنگلور کے ایک کرسچن شہری کا رول ادا کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بنگلور علاقے کے لب و لہجہ میں بات کرتے ہوئے کام کرنے کا کافی مزا آیا۔

اس فلم کے ہدایتکار و اداکار فاروق خان نےکہا کہ یہ فلم ایک سبق آموز فلم ہے اس فلم میں خیرالدین بیگ جانی، اکبر بن تبر، عزیز ناصر، گلو دادا، آزاد خان اور فیروز ماڈل ارشد نواب شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فلم ہر کسی کو دیکھنی چاہیے کیوں کہ ہماری زندگی میں ماں باپ کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے اور ہمیں اپنے والدین کی عزت کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ یہ فلم عید پر ریلیز ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details