مولانا نظام الدین برکاتی نے کہا کہ یہ راتیں ہماری بخشش اور مغفرت کے لئے آتی ہے۔ سال بھر ہماری سستی اور کاہلی کی وجہ سے عبادتیں ہم سے چھوٹ جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن چل رہا ہے جس کی وجہ سے مساجد بند ہیں۔ اس لیے امت مسلمہ کے تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں طاق راتوں کا خصوصی اہتمام کریں۔ نمازیں پڑھیں، دعا اذکار کریں اور کورونا کی وبا کی وجہ سے جو لوگ آج ہمارے درمیان نہیں ہیں ان کی مغفرت کی دعا کریں اور کورونا سے متاثر ہیں ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں اور ان پانچ طاق راتوں میں اس خصوصیت کے ساتھ کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے اللہ رب العزت سے رو رو کر دعائیں مانگیں کیونکہ دعاؤں میں بہت اثر ہوتا ہے اور اب دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔