اس انتخاب میں تین گروپ نے حصہ لیا جن میں امرناتھ پاٹل گروپ، ارون کمار لویہ گروپ اور پرشانت مانکار گروپ شامل تھا۔جس میں پرشانت مانکار گروپ کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔
گلبرگہ: انتخابات میں پرشانت مانکار پینل کامیاب - پرشانت مانکار گروپ
ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں حیدرآباد کرناٹک میں تجارت اور صنعت وحرفت کو فروغ دینے کے مقصد سے برسوں قبل قائم کردہ ادارہ حیدرآباد کرناٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نئی مجلس کی تشکیل کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی۔
پرشانت مانکار گروپ کے کل 24 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ان نظام چشتی بھی شامل ہیں ۔پہلی بار ایسا انتخاب دیکھنے کو ملا ہے ۔جس میں ایک ہی گروپ کے 24 امیدوار کو ایک ساتھ کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔اس موقع پر شانت مانکار نے کہا کہ حیدر آباد کرناٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایک بہت بڑا ادارہ ہے ۔
یہ گلبرگہ، بیدر، یادگیری، رایچور، کپل علاقے تک تجارت اور صنعت و حرفت کی ترقی کے لیے کام کرتا ہے ۔آئندہ دنوں ایک نئی کمیٹی ہر طرح کی کاروباری افراد کے لیے سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔اس موقع ان کے فالورس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔