کرناٹک میں ایک بار پھر سیاسی بحران شورع ہوگیا ہے اراکین اسمبلی کے استعفے ابھی منظور نہیں کیے گئے ہیں۔
جبکہ اسمبلی اسپیکر کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں کوئی بھی فیصلہ منگل سے قبل نہیں لے سکتے ہیں، انھوں نے یہ بتایا کہ آج اتوار ہونے کی وجہ سے چھٹی ہے،پیر کے روز وہ موجود نہیں ہوں گے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام اراکین اسمبلی ممبئی کے ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہیں۔
اس معاملے میں بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس یدیورپا کا کہنا ہے کہ' گٹھ بندھن حکومت میں جاری اتھل پتھل سے ان کی پارٹی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ میں نےخبروں میں سنا ہے کہ کانگریس اور جنتا دل کے اراکین اسمبلی اپنے اپنے اسمبلی حلقوں سے استعفی دے رہے ہیں'۔
یدیورپا کا مزید کہنا ہے کہ' ان کی پارٹی لوگوں کو پارٹی سے جوڑنے میں مصروف ہے، میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ لوگ انتخابات کے لیے تیار نہیں ہے انتخابات سرکاری خزانے پر بوجھ ہے'۔
بی جے پی رکن اسمبلی سی این اکشے نارائن نے ان خبروں سے انکار کیا ہے کہ' وہ استعفی دینے والے اراکین اسمبلی کی ممبئی میں ٹھہرنے میں مدد کررہے ہیں۔