ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام خواجہ بندہ نواز ایوان اردو ہال میں شعری نشست کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔
اس شعری نشست کی خصوصیت یہ رہی کہ کووڈ 19 کی دوسری لہر کا لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد گلبرگہ میں یہ پہلا ادبی پروگرام منعقد ہوا۔
اس موقع پر ممتاز شاعر نورالدین نور غوری نے صدارت کی۔
گلبرگہ میں حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام شعری نشست
عبدالجبار گولہ ایڈووکیٹ مولانا محمد نوح، ڈاکٹر طیب خرادی صدر شعبہ اردو نیو کالج چنائی، ڈاکٹر قاضی خلیل الدین صدیقی لاتور مہاراشٹر نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ سینیئر صحافی عزیز اللہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ نے ابتدائی تقریر کرتے ہوئے بامقصد اور فکری شاعری کرنے شعراء پر زور دیا۔ انھوں نے کتابوں کا تحفہ دینے کی اپنی تحریک کے مطابق مہمانوں کی شال پوشی گل پوشی کرنے کے بجائے انہیں کتابوں کا تحفہ دیا۔
حیدر علی باغبان نے خیر مقدم کیا۔ مقامی سینیئر وجونیئر شعراء کے علاوہ خاتون شعراء نے کلام سناکر خوب داد وتحسین حاصل کی۔ ڈاکٹر عتیق اجمل وزیر نے نظامت اور مقبول سگری نے شکریہ ادا کیا۔