اس موقع پر اجلاس میں شریک تمام مہمانان نے ملک کے موجودہ حالات پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن اور بھائی چارگی کی فضا آخری دہانے پر ہے ملک میں جمہوریت کی بقا اور قانون کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
شعری نشست بعنوان ملک کے حالات اور ووٹ کی اہمیت
ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں کل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیر اہتمام شعری نشست بعنوان ملک کے موجودہ حالات اور ووٹ کی اہمیت منقعد کیا گیا۔
ملک کے حالات اور ووٹ کی اہمیت
ملک کے موجودہ حالات اور ووٹ کی اہمیت پر اس شعری نشست میں متعدد شعرائے کرام نے ملک کے موجودہ حالات اور ووٹ کی اہمیت پر منتخب اور موضوعاتی نظمیں اور اشعار سنا کر داد و تحسین حاصل کی۔
اجلاس کی صدارت سینئر صحافی عزیزاللہ نے انجام دی اور نظامت کے فرائض مبین احمد زخم نے انجام دی۔