اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Assembly Election بنگلورو میں وزیر اعظم نریندر مودی کا آٹھ کلو میٹر طویل روڈ شو - کیمپے گوڈا مجسمہ

کرناٹک میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کی صبح بنگلورو میں آٹھ کلومیٹر طویل روڈ شو کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 7, 2023, 1:44 PM IST

بنگلورو: وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح بنگلورو میں آٹھ کلو میٹر طویل روڈ شو میں شامل ہوئے۔ نیو تھیپاسندرا روڈ پر کیمپے گوڈا مجسمہ سے ٹرینٹی سرکل تک روڈ شو صبح 10 بجے سے شروع ہوا۔ اس روڈ شو کا آغاز نریندر مودی نے کیمپے گوڑا (بنگلورو کے بانی) کے مجسمے کو پھول چڑھا کر کیا۔ یہ روڈ شو وسطی بنگلورو سے ہوتے ہوئے پانچ اسمبلی حلقوں سے گزرا۔ انتخابی مہم کے آخری دن بنگلورو میں روڈ شو کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے کھڑی نظر آئی۔ چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے لوگوں میں جوش و خروش دیکھا گیا۔ لوگوں نے وزیر اعظم کا شاندار استقبال کیا۔ وہیں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

بنگلور روڈ شو کے بعد وزیر اعظم مودی شیموگا ضلع کا دورہ کریں گے۔ وہ شیو موگا تعلقہ کے آیانورو میں گورنمنٹ پری گریجویشن کالج کے قریب واقع کیمپس میں بی جے پی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ شیوموگا ضلع بی جے پی کے صدر ٹی ڈی میگھراج نے بتایا کہ یہ کنونشن تقریباً 100 ایکڑ اراضی پر منعقد ہوگا۔ یہ پروگرام دوپہر 2.30 بجے تک چلے گا۔ اس دوران وزیر اعظم مودی 50 منٹ تک خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم مودی شیواموگا ضلع کے 7 حلقوں، داونگیرے کے 2 حلقوں اور چکمگلورو کے ایک حلقے کے امیدواروں کی جانب سے مہم چلائیں گے۔ اجلاس میں 10 اسمبلی حلقوں کے ووٹر شرکت کریں گے۔ تقریباً تین لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے جن میں ہر حلقے سے 30 ہزار افراد شامل ہیں۔ آیانورو کے باہر گاڑیاں کھڑی کرنے کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

بعد ازاں پی ایم مودی میسور ضلع کے ننجن گوڈو تعلقہ کے ایلاچیگیرے بور گاؤں میں ایک ریلی میں شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں ایک لاکھ افراد شرکت کریں گے۔ پروگرام کے انچارج ایم ایل اے ایس اے رامداس نے بتایا کہ پروگرام سے پہلے 3000 سے زیادہ دو پہیہ گاڑی سوار ریلی میں حصہ لیں گے۔ پی ایم نریندر مودی شام 4:35 بجے اسٹیج پر پہنچیں گے اور 5:25 بجے پروگرام میں حصہ لیں گے۔ پروگرام کے اختتام کے بعد، وزیر اعظم شام 6:45 بجے ننجن گڈو مندر پہنچیں گے اور بھگوان گنپتی، سبھرامنیہ، آدی نارائن اور پاروتی مندروں میں پوجا کریں گے۔ بھگوان شری کانتیشور کا ابھیشیک اور خصوصی پوجا کی جائے گی۔ اس کے بعد وہ نئی دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Karnataka Assembly Election ریاست میں بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئے گی؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details