بنگلورو:وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلورو میں کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 2 کا افتتاح کیا۔ ٹرمینل 2 پانچ ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج بنگلورو میں نداپربھو کیمپے گوڑا کے 108 فٹ اونچے کانسی کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی دن کے وقت ایک عوامی پروگرام میں حصہ لیں گے اور ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ PM Modi Visit Bangalore
بنگلورو دورے کے دوران پی ایم مودی نے جنوبی بھارت کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی، یہ وندے بھارت ایکسپریس میسور اور چنئی کے درمیان بنگلورو کے راستے چلے گی۔ یہ ملک کی پانچویں اور جنوبی بھارت کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ہے۔ وہیں سے پی ایم مودی نے بھارت گورو کاشی درشن ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔