اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ میں پلاسٹک کی پابندی پرسختی - plastic ban

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں مہانگر پالیکا کی جانب سے پلاسٹک بیگس کی روک تھام کے لیے دکانوں اور پبلک مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

گلبرگہ میں پلاسٹک پابندی پر سختی

By

Published : Jul 26, 2019, 9:09 PM IST

گلبرگہ شہر کے مختلف علاقوں میں دھاوے کئے گئے جس میں کئی دکانوں سے پلاسٹک بیگس کو ضبط کیا گیا۔

گلبرگہ میں پلاسٹک پابندی پر سختی
اس موقع پر محکمہ ماحولیات کی ایگزیکیٹیو آفیسر سشما ساگر نے پالیتھین بیاگس پر پابندی کے نفاذ کے لیے عوام سے تعاون کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کا استعمال کرنے والے دکانداروں کے علاوہ گاہکوں پر جرمانہ لگایا جائے گا۔سشما نے کہا کہ پلاسٹک کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔چھاپے کے دوران 4 ٹن پلاسٹک ضبط کیا گیا جبکہ پلاسٹک کا استعمال کرنے کی پاداش میں کئی دکانداروں پر جرمانے عائد کئے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details