کرناٹک آل انڈیا ویرا شیوا مہاسبھا یوتھ آرگنائزیشن کے تحت ویراشیوا شمشان گھاٹ میں رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی کے ہاتھوں شجرکاری کے پروگرام کا آغاز کیا۔
کرناٹک:رکن اسمبلی کے ہاتھوں شجرکاری اس موقع پر رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ 'ماحول کے تحفظ کے لیے پودوں کی شجر کاری نہایت ضروری ہے۔''
انہوں نے کہا کہ ''فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے ہر گھر میں ایک پودا لگانا چاہیےاگر ہم چاہتے ہیں کہ کھلی فضا اور صاف ہوا ملے تو یہ ہر ایک آدمی کا اولین فریضہ ہے کہ وہ ایک پودا لگائے۔''
-اس موقع پر انڈیا ویرا شیوا مہاسبھا یوتھ آرگنائزیشن یادگیر کے ذمہ داران موجود تھے