پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی جنرل سکریٹری محمد ثاقب نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات دن بدن بگڑ رہے ہیں۔ یہ ملک ایک سیکولر ملک ہے ۔یہاں ہرمذہب کو اپنی زندگی گزارنے کے کا پورا حق ہے۔
جب کہ چند لوگ ملک کے امن و آشتی کے ماحول کو بگاڑنے میں لگے ہوئے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ این آر سی، طلاق ثلاثہ اور لوجہاد کےنام پر مسلمانوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔