بھارت سمیت پوری دنیا میں 21 جون کے دن عالمی یوم یوگا منایا جاتا ہے۔ پہلے کی طرح اس بار بھی ریاست کرناٹک میں بھی یوگا کا اہتمام کیا گیا۔
عوام نے گھروں میں ہی یوگا کیا مگر کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار عوامی تقریبات اور دیگر پروگراموں کا انعقاد نہیں کیا گیا۔ کیونکہ کورونا کی وجہ سے حکومت کی جانب سے گھروں میں ہی رہ کر یوگا کرنے کو کہا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام اپنے گھروں میں ہی یوگا کر رہے ہیں۔
عوام نے گھروں میں ہی یوگا کیا اس موقع پر یوگا کرنے والی شویتا نامی ایک خاتون نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ ہر روز یوگا کریں کیونکہ یوگا کرنے سے صحت اور ہمارے مزاج میں تبدیلی آتی ہے اور سوچ کو مثبت بناتی ہے۔
اس موقع پر بہت سے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین جو ہر روز صبح سے شام تک آفس کا کام اور گھر کا کام کرکے تھک جاتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے کمر، گردن اور گھٹنوں کی درد جیسی عام شکایت پائی جا رہی ہیں ان کو ہر دن یوگا کرنا چاہیے۔ خواتین اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اپنی صحت پر بھی توجہ دیں تو ان کی صحت بھی بہتر ہوگی۔