اردو

urdu

ETV Bharat / state

میناریٹی دفتر کا سائن بورڈ اور بک لیٹ اردو میں شائع کرنے کا مطالبہ

کرنا ٹک کے لوگوں نے مینارٹی دفتر کا سائن بورڈ اور بک لیٹ اردو زبان میں شائع کرنے کا مطا لبہ کیا ۔

میناریٹی دفتر کا سائن بورڈ اور بک لیٹ اردو میں شائع کرنے کا مطالبہ

By

Published : Jul 26, 2019, 1:15 PM IST

کرناٹک مینا ریٹی ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے سائن بورڈ کنڈا زبان کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی کرنے کا مطا لبہ کیا ۔ اس کے علاوہ میناریٹی دفتر کی جانب سے شائع ہونے والی بک لیٹ کو بھی اردو زبان میں شائع کرنے کا مطالبہ کیا۔

میناریٹی دفتر کا سائن بورڈ اور بک لیٹ اردو میں شائع کرنے کا مطالبہ

یاران ادب بید کے سکریٹری محمد یوسف رحیم نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ کرناٹک مینا ریٹی ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے سائن بورڈ پر صرف کنڈا زبان میں ضلع دفتر کانام لکھا ہو ا ہے ۔ اردو زبان میں بھی سائن بورڈ ہونا چا ہیے۔

انہوں نے کہاکہ یہ ایک اقلیتوں سے متعلق دتر ہے ۔ اس کے لیے کنڈا زبان کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی سائن بورڈ ہونا چا ہیے۔کیونکہ بیدر میں مسلمانوں کی 40 فیصد آبادی ہے اور ان کی مادری زبان اردو ہے ۔

سکریٹری نے مزید کہاکہ سرکاری اسکمیوں کی معلومات پر مشتمل بک لیٹ کنڈا زبان میں ہے ۔ زیادہ تر مسلمان کنڈا زبان اچھی طرح سے نہیں جانتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں تھوڑی پریشانی ہوتی ہے ۔ اس لیے بک لیٹ کو اردو زبان میں شائع کیے جانے کا مطا لبہ کیاجارہا ہے۔

یوسف رحیم نے مزید کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے کہ جتنے مذاہب اقلیت میں آتے ہیں ان سب کی مادری زبان میں حکومت اقلیتی بہبود کی جانب سے
سرکاری اسکیموں سے متعلق کتابیں ان کی مادری زبان میں شائع کی جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details