اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرکاری اردو پرائمری اسکولز ابتدائی تعلیم سے محروم

ریاست کرناٹک کے ہاویری ضلع میں سرکاری اردو پرائمری اسکولوں میں اردو ایل کے جی اور یوکے جی کلاسز نہیں ہیں. جس سے مسلم بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ علاقے کے ذی ثروت افراد اپنے بچوں کو نجی انگریزی اسکولوں میں ابتدائی تعلیم کے لیے داخلہ کرا دیتے ہیں اور غریب عوام کے بچے ابتدائی تعلیم سے محروم رہتے ہیں۔

سرکاری اردو پرائمری اسکولز ابتدائی تعلیم سے محروم

By

Published : Jul 18, 2019, 2:14 PM IST

اس سلسلے میں ایس ڈی ایم سی کے سابق صدر ڈاکٹر ناصر خان پٹھان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پانچ برس قبل کرناٹک حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ مسلم اکثریتی علاقوں میں واقع سرکاری پرائمری اردو اسکولوں میں اردو نرسری کلاسز کی بنیاد ڈالی جائے گی، تاہم حکومت کی طرف سے کیا گیا یہ وعدہ ابھی تک پورا نہ ہوسکا۔

سرکاری اردو پرائمری اسکولز ابتدائی تعلیم سے محروم

انھوں نے ریاست کرناٹک کے مائینارٹی وزیر ضمیر احمد سے اپیل کی کہ ریاست کرناٹک کے سرکاری پرائمری اردو اسکولوں میں اردو نرسری کا آغاز کیا جائے، تاکہ بچوں کو اپنی زبان میں اپنی مذہبی تہذیب اور ادب سیکھنے میں آسانی ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details