کورونا کا قہر روز بروز بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لیے سخت سے سخت اقدامات کیے ہیں۔ لیکن کورونا تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
یادگیر: ماسک نہ لگانے پر جرمانہ ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا کے153 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع انتظامیہ محکمہ صحت اور محکمہ بلدیہ کی جانب سے عوام میں کورونا کی دوسری لہر میں احتیاطی اقدامات اس پر عمل کرنے کے لئے سخت کاروائی کی جا رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا نے شہر کے گاندھی چوک سے سبزی مارکٹ تک کادورہ کرتے ہوئے لوگوں کو ماسک لگانے سماجی فاصلہ رکھنے کے لئے دکانداروں اور راہگیروں کو سخت تاکید کی۔
اس موقع پر دکانداروں سے انہوں نے کہا کہ 'آپ کی دکان میں جو کوئی کسٹمر آتا ہے آپ کا فرض ہے کہ آپ اس کو ماسک لگانے کی ترغیب دیں۔' اس موقع پر ماسک نہ لگانے والے لوگوں پر جرمانہ کیا گیا۔
رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی جو اس وقت موجود تھے۔انہوں نے بھی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی سے عمل کریں اور اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں۔
اس موقع پر بلدیہ کے چیئرمین ولاس پاٹل نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے تعاون سے شہر کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لوگوں میں معلوماتی پروگرام کے تحت ماس لگانے سماجی فاصلہ رکھنے کی سخت تاکید کی جا رہی ہے۔اورماسک نہ لگانے والوں پر محکمہ بلدیہ اور محکمہ پولیس کے ذمہ داران جرمانہ عائد کر رہے ہیں۔
چیئرمین بلدیہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے صحت کی بہتری کے لئے سماج میں خوشحالی کے لئے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر عمل کریں۔