ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا یہ اجلاس شہر کے ڈپٹی کمشنر آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا ہے۔
اس اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر یادگیر کرما راو نے کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 'ضلع یادگیر میں کورونا وائرس کے متاثرین میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس سبب کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں'۔
کرما راو نے کہا ہے کہ 'کورونا سے متعلق احتیاطی اقدامات پرعمل کرتے ہوئے عیدالضحیٰ نہایت سادگی کے ساتھ منائیں'۔
وزیر اقلیتی بہبود حج و وقف کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مساجد کے انتظامیہ سختی کے ساتھ احتیاطی اقدامات پرعمل کریں۔