اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرکاری ہسپتال میں انجکشن کی عدم دستیابی سے مریض پریشان - کرناٹک

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے شہر افضل پور کے سرکاری ہسپتال میں انجکشن فراہم نہ ہونے پر مریضوں کو سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔

سرکاری ہسپتال میں انجکشن کی عدم دستیابی سے مریض پریشان

By

Published : May 16, 2019, 7:46 PM IST

افضل پور سرکاری ہسپتال میں کتے کے کاٹنے پر لگایا جانے والا ربیز کا انجکشن دستیاب نہ ہونے پر لوگ پرائیوٹ ہسپتالوں کا رُخ کرنے پر مجبور ہیں۔

سرکاری ہسپتال میں انجکشن کی عدم دستیابی سے مریض پریشان

افضل پور سے تعلق رکھنے والےمحمد مزبا نامی بچے کو کُتے کے کاٹنے پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں اُن کے رشتہ داروں کو بتایا گیا کہ ہسپتال میں کتے کے کاٹنے پر لگایا جانے والا انجکشن دستیاب نہیں ہے۔

بچے کے رشتہ دار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اُنہیں پرائیویٹ ہسپتال سے انجکشن خرید کر لانا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ سہولیات کی عدم دستیابی کے بنا پر اُنہیں مزید علاج و معالجے کے لیے بچے کو ضلع ہسپتال منتقل کرانے کے لیے کہا گیا ہے۔

انہوں نے میونسپل افسران پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ افضل پور میں آوارہ کتوں کی تعداد زیادہ ہونے پر اور بھی کئی بچوں پر حملے ہورہے ہیں اور میونسپل افسران کوئی کاروائی انجام نہیں دے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details