اردو

urdu

ETV Bharat / state

Padmashri Award بیدر کے شاہ رشید احمد قادری کو پدم شری ایوارڈ - karnataka news

پدم شری ایوارڈ کیلئے نامزد شاہ رشید احمد قادری کو مرکزی وزیر بھگونت کھوبا کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ Padmashri Award for Bidri Craftsperson

بیدر کے شاہ رشید احمد قادری کو پدم شری ایوارڈ
بیدر کے شاہ رشید احمد قادری کو پدم شری ایوارڈ

By

Published : Jan 29, 2023, 7:29 AM IST

بیدر کے شاہ رشید احمد قادری کو پدم شری ایوارڈ

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے بیدری کرافٹ پرسن شاہ رشید احمد قادری کو پدم شری ایوارڈ ملنے پر مرکزی وزیر و رکن پارلیمنٹ بیدر بھگونت کھوبا کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ تاریخی مدرسہ محمود گاوان میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر و رکنِ پارلیمنٹ بیدر بھگونت کھوبا نے کہا کہ رشید احمد قادری کو یہ ایوارڈ ملنے میں میرا کوئی رول نہیں ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں صرف ان کی محنت لگن اور مسلسل بیدری آرٹ میں نمایاں خدمات پر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مرکز نے میرے ایک ووٹر کو یہ اعزاز دیا۔ ایک وزیر کے لیے اس سے بڑھ کر خوشی کیا ہو سکتی ہے کہ اس کے ایک ووٹر کو مرکزی حکومت کی جانب سے قومی اعزاز سے نوازا گیا۔ آزادی سے لے کر آج تک بیدر شہر میں کسی کو بھی پدم شری ایوارڈ نہیں ملا تھا۔ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میری میعاد کے دوران میرے شہر کے ایک سچے حقیقی فنکار کو اس ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ پہلے ہم دیکھتے اور سنتے تھے کہ وزراء کے آگے پیچھے دوڑنے والے، وزیروں کے گن گانے والوں کو اعزاز دیا جاتا تھا لیکن جب سے مرکز میں بی جے پی کی حکومت آئی ہے کسی بھی مرکزی وزیر کو یہ اختیار نہیں کہ وہ کسی کی سفارش کرے کسی بھی فنکار کی حقیقی معنوں میں اسی وقت پذیرائی ہو سکتی ہے جب بغیر کسی سفارش کے اس کی اپنی قابلیت پر اس کو کوئی اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رشید احمد قادری اس اعزاز کے حقیقی مستحق تھے تب ہی مرکزی حکومت نے اس ایوارڈ سے نوازا ہے۔ انہوں نے اس فن کو نہ صرف بھارت بلکہ بیرونی ممالک میں بھی قابل فخر انداز میں پیش کیا ہے۔ ہمارے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ہمارے ضلع بیدر کے ایک فنکار کو پدم شری ایوارڈ جیسا باوقار اعزاز ملا۔ اس موقع پر رشید احمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریر کرنا بھی ایک فن ہے مجھے اس پر مہارت نہیں ہے مجھے میری کاریگری میں مہارت ہے جس کے لیے مرکزی حکومت نے مجھے یہ اعزاز سے نوازا ہے اس لئے میں صرف اتنا ہی کہہ سکتا ہوں کہ آج مجھے جو یہ پدم شری ایوارڈ ملا ہے یہ صرف مجھے نہیں بلکہ بیدر کی عوام کو اور بیدری آرٹ کو ملا ہے ۔ اس تقریب میں مرکزی وزیر بھگونت کھو با، رؤف الدین کچہری والا، چیئرمن ریاستی حج کمیٹی، ڈپٹی کمشنر بیدر گووند ریڈی سی ای او ضلع پنچایت شلپا ایم، سپر نٹنڈنٹ آف پولیس ڈیک کا کشور بابو، ڈاکٹر عبدالقدیر چیر مین شاہین ادارہ جات بیدر، محمد ایاز الحق نائب صدر انجمن خادم الحجاج کمیٹی بیدر، ڈاکٹر بلبیر سنگھ چیر مین گرونانک پبلک اسکول، بی جے پی ریاستی ایگز یکٹیورکن سوریہ کانت نا گمار پلی، بی جے پی بیدر کے بزرگ قائد کشور درما بی جے پی کے نوجوان قائد اور منڈل صدر سرش بوسلی سارا انجم، ودیگر افراد موجود تھے۔ سامعین میں کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔اس تقریب کی نظامت سید امجد حسینی نے کی ۔

یہ بھی پڑھیں : Slaughterhouses in Karnataka کرناٹک کے تمام سلاٹرہاؤس کو ماڈرن بنانے کا مطالبہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details