کرناٹک کے بنگلور میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے آج "اسٹیٹ ریپریزینٹیٹیو کونسل" کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ریاست بھر سے آئے پارٹی کے رہنماؤں نے 3 سال کی میقات کے لئے نئی کمیٹی کی تشکیل دی۔
مسلم و پچھڑوں کو اسمبلی کا رکن بنانا ہمارا ایجنڈا: ایس ڈی پی آئی - بنگلور نیوز
بنگلور میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے نومنتخب صدر عبد المجید نے کہا کہ 'کرناٹک اسمبلی میں زیادہ تعداد میں مسلم و پچھڑے امیدواروں کو بھیجنا ہمارا اہم ایجنڈا ہے۔
مسلم و پچھڑے کو اسمبلی کا رکن بنانا ہمارا ایجنڈا: ایس ڈی پی آئی
مزید پڑھیں:ٹویٹر صارف کی وزیر اعظم اور یوگی آدتیہ ناتھ کو دھمکی
عبد المجید نے بتایا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے فرقہ پرستی والے ایجنڈے کے خلاف اٹھائیں گے اور عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے تئیں پارٹی کارکنان کو زمینی سطح پر اتاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم طبقات، چاہے وہ کسی بھی دین یا مذہب سے تعلق رکھتے ہوں، ان کے انصاف کے لئے آواز بلند کرنا ہمارا فریضہ ہوگا۔
TAGGED:
karnataka assembly