ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں کورونا وبا کے بعد ’’پرتےبھا کارنجی پروگرام’’ کے انعقاد سے بچوں میں خوشی و مسکراہٹ دیکھی گئی، بچوں کی صلاحیت کو ابھارنے میں والدین اور اساتذہ کا بنیادی کردار ہوتا ہے۔ Cluster level program in Faizpura
دنیا میں آنے والا ہر بچہ کچھ نہ کچھ صلاحیت ضرور لے کر آتا ہے، ہر بچہ منفرد ہوتا ہے، مگر ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ ذمہ داری والدین اور اساتذہ کی ہوتی ہے کیونکہ اکثر بچے ان ہی کے ارد گرد اپنا وقت گزارتے ہیں، بچوں میں موجود صلاحیتوں کو پرکھیں اور سامنے لائیں تاکہ انکی صلاحیتوں ں سے دیگر بچوں پر اثر پڑے اور بچے کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے تاکہ وہ بچہ اپنی صلاحیتوں سے غافل نہ رہیں، مذکورہ خیالات کا اظہار سید مصطفیٰ قادری سی آر پی فیض پورہ نےبیدر کے العزیز آڈیوٹیوریم میں محکمہ تعلیمات بیدر کی جانب سے منعقدہ فیض پورہ کلسٹر سطحی پرتےبھا کارنجی پروگرام میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ فیض پورہ کلسٹر میں فیض پورہ، میلور اور چدری کے مدارس پر مشتمل ہے، ان علاقوں کے مدارس کے بچوں کے لیے تعلیمی، ادبی و مُختلف ثقافتی مقابلہ جات جماعت اول تا ہفتم کے طلباء کے لیے زبانی یادداست، قراءتِ کلام پاک، موسیقی، فینسی ڈریس، کہانی سنانا، مصوری و رنگ سازی، اداکاری، گیت، ٹڈی سے کھلونے بنانا، بھکتی گیت، فی البدیہ تقریر اور مزاحیہ مقابلہ جات منعقد کیے گئے۔
پروگرام کے انعقاد کے لیے سی آر پی سید مصطفیٰ قادری نے اپنے ساتھیوں حیدر علی ‘عبداللہ مدثر ضلع سکریٹری آئیٹا بیدر‘اظہر علی،عبدالقدوس اور محمد اسد سلیم سکریٹری آئیٹا تعلقہ بیدر کے ساتھ ساتھ شاہین ادارہ جات بیدر کے ذمہ داران کا بھی اِظہار تشکر کیا جنھوں نے بھر پورتعاون پیش کیا۔ سیدخورشید احمد قادری ای سی او اُردو بیدر نے بطور مہمان خصوصی اس موقع پراپنے خطاب میں کہا کہ اکثر بچوں کے لیے تعلیمی ادبی و ثقافتی پوگرام منعقد کیے جاتے تھے ‘اس کے لیے تعلقہ سطحی ‘ضلع سطحی اور ریاستی سطحی کے پروگرام میں بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاتا تھا ۔برسوں بعد بچوں کو اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مُظاہرہ کرنے کاموقع ملا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا سہرا اساتذہ کو جاتا ہے۔مقابلوں میں کامیابی و ناکامیابی دیکھی نہی جاتی بلکہ ان کی صلاحیتیں دیکھی جاتی ہیں۔ ڈاکٹر محمد گُلسین سینیئر لکچرر ڈائٹ نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ پرتیبھا کارنجی مقابلوں کے ذریعے طلباء کے اندر پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے محکمہ تعلیمات عامہ بچوں کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں فنی مہارت میں بھی ماہر بنانے کے لیے مختلف پرگراموں کاانعقاد کراتا ہے جو قابلِ ستائش کام ہے اساتذہ کو چاہیے اپنے اپنے مدارس میں بچوں کو تعلیمی ‘ادبی و ثقافتی تیار کرائیں تاکہ بچوں کا مستقبل تابناک ہوسکے۔
اس موقع پرصدر جلسہ مہر سُلطانہ، ڈائرکٹر شاہین ادارہ جات بیدر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ کوویڈ وباءکی وجہ سے بچوں کے لئے تعلیمی ‘ادبی و ثقافتی پروگرام نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کے چہروں پر ایک قسم کی مایوسی محسوس کی جارہی تھی۔ آج ان پروگراموں کی وجہ سے بچوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔ ایک عرصہ کے بعد اساتذہ کرام اپنے اپنے مدارس کے طلباءکو ان مقابلوں کے لیے بہتر تیاری کرکے لائے ہیں ۔