اردو

urdu

ETV Bharat / state

رکن اسمبلی ارویند بیلاد کے بیان پر اقلیتی رہنماؤں کا ردعمل - gulbarga latest news

کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں اقلیتی رہنماؤں نے بی جے پی کے رہنما و رکن اسمبلی ارویند بیلاد کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رکن اسمبلی ارویند بیلاد کے بیان پر اقلیتی رہنماؤں کا ردعمل
رکن اسمبلی ارویند بیلاد کے بیان پر اقلیتی رہنماؤں کا ردعمل

By

Published : Feb 28, 2021, 12:15 PM IST

کرناٹک دھارواڈ حلقہ کے بی جے پی رکن اسمبلی ارویند بیلاد نے ریاست میں مسلمانوں کے لیے تعلیم اور ملازمت میں موجود 4 فیصد ریزرویشن کو ہٹانے کی بات کہی تھی۔

رکن اسمبلی ارویند بیلاد کے بیان پر اقلیتی رہنماؤں کا ردعمل

رکن اسمبلی ارویند بیلاد کے اس بیان کی گلبرگہ کے مخلتف مسلم رہنماؤں نے سخت مخالفت کی ہے۔

اس موقع گلبرگہ شہر کے سابق نائب ڈپٹی میئر سید سجاد علی انعامدار نے ای ٹی وی بھارت کو بتاتے ہوئے کہا کہ ۔بی جے پی مرکزی اور ریاستی حکومت مسلم طبقے کو دن بدن نشانہ بنا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ارویند بیلاد صرف ایک ہی کمیونٹی کے ایم ایل اے نہیں ہے وہ ہر ایک کمیونٹی کے ایم ایل اے ہیں۔

انھوں نے مسلمانوں کو دئے گئے ریزرویشن کو ہٹاکر ویر شیوا طبقے کو دینے کی بات کی ہے ۔

مسلمان ویر شیوا کے خلاف نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ ریاست کرناٹک میں اس وقت مسلمانوں کی آبادی 18 فیصد ہے۔ موجودہ 4 فیصد ریزرویشن کو بڑھا کر 10 فیصد دینے کے بجا ئے ہٹانے کی بات کی جارہی ہے ۔

ان رہنماؤں نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر رکن اسملی نے اپنے بیان کو واپس نہیں لیا تو ریاستی سطح پر اس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details