اس موقع پر تنظیم سے وابستہ شیعہ عالم نے بتایا کہ ملک بھر کوویڈ کی وجہ سے سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے مجالس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
گلبرگہ: محرم کی مجالس کا سادگی سے انعقاد - شیعہ
ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں ہر برس شیعہ تنظیم کے جانب یہاں کے امام باڑہ میں بڑے پیمانے پر مجالس شہادت حسین تقریب کا انعقاد کیا جاتا تھا لیکن اس سال کورونا وبا کے چلتے مجالس میں بہت کم لوگ شریک ہورہے ہیں۔
گلبرگہ: محرم کی مجالس کا سادگی سے انعقاد
انہوں نے کہا کہ محرم کے موقع پر حکومت کی جانب سے طئے کردہ گائیڈ لائنز پر پوری طرح عمل کرتے ہوئے مجالس منعقد کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہ محرم میں شہدا کربلا کی یاد تازہ ہوتی ہے جبکہ حضرت امام حسنؓ نے ہمیشہ حق کی صدا بلند کی اور انسانیت کا پیغام دیا تاہم مجالس کے ذریعے بھی بھائی چارگی و امن کا پیغام دیا جاتا ہے۔