اردو

urdu

ETV Bharat / state

موجودہ دور میں اکثر و بیشتر خواتین ڈپریشن کا شکار

عالمی یوم خواتین کے موقع پر ماہر نسواں کے ڈاکٹر رضوانہ آفرین نے خواتین سے جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند رہنے کی اپیل کی۔

موجودہ دور میں اکثر و بیشتر خواتین ڈپریشن کی شکار
موجودہ دور میں اکثر و بیشتر خواتین ڈپریشن کی شکار

By

Published : Mar 8, 2021, 4:50 PM IST

کرناٹک: عالمی یوم خواتین کے موقع پر آج ماہر نسواں کے ڈاکٹر رضوانہ آفرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے خواتین کے لئے کئی ساری اہم باتیں کہیں۔

ڈاکٹر رضوانہ آفرین نے کہا کہ ہر سال عالمی یوم خواتین ہم اس لیے مناتے ہیں کہ سماج میں عورت کی پہچان ہوں لیکن یوم خواتین کے موقع پر تمام خواتین کو سماج میں تبدیلی اور مختلف مسائل سے مقابلہ کرنے کا حلف لینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو چاہئے کہ وہ اپنے صحت کا خیال رکھے اور جسمانی، ذہنی طور پر صحت مند رہے تب ہم سماج میں اپنے گھر میں اپنے کام اور حقوق کو سحیح سے انجام دے پائیں گے۔

ویڈیو
ڈاکٹر رضوانہ آفرین نے کہا کہ 'موجودہ حالات میں اکثر و بیشتر مریض خاص کرکے خواتین ڈپریشن کے شکار ہیں جس میں نیند نہ آنا اور سکون نہ ملنے کی شکایت زیادہ دیکھنے میں آ رہی ہے۔انہوں نے خواتین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں تبدیلی لائیں خود کو کام میں مصروف رکھیں اور کم سے کم آٹھ گھنٹے نیند لیں ہر روز ورزش کریں اور وقت پر نماز ادا کریں۔ڈاکٹر رضوانہ نے خواتین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موبائل سے دور رہیں اور اپنے بچوں کو بھی موبائل سے دور رکھیں ماں کی تربیت اور تعلیم کا بچوں پر زیادہ اثر ہوتا ہے اگر بچوں میں اخلاقی تعلیم ہنر آئے گا تو یقینا یہ بچے ہماری قوم ، سماج اور اپنے والدین کا نام روشن کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details