اردو

urdu

کرناٹک: مساجد میں افطار کا انتظام ممنوع، حکومت کی نئی گائڈ لائنز

حکومت کرناٹک نے ایک سرکولر جاری کر کے احکامات صادر کئے ہیں کہ کنٹینمینٹ زون میں واقع مساجد نہیں کھولی جائیں گی۔ مسجد میں داخلے سے قبل ماسک کا پہننا لازمی ہوگا، گھر سے ہی وضو کر کے مساجد جانا ہوگا۔ ساتھ ہی مسجد کے داخلے پر تھرمل اسکریننگ لازمی ہوگی، جہاں پر کھانسی بخار و دیگر امراض میں مبتلا افراد کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

By

Published : Apr 14, 2021, 3:33 PM IST

Published : Apr 14, 2021, 3:33 PM IST

کرناٹک: مساجد میں افطار کا انتظام ممنوع؛ حکومت کی نئی گائڈ لائنز
کرناٹک: مساجد میں افطار کا انتظام ممنوع؛ حکومت کی نئی گائڈ لائنز

ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جس کی وجہ سے ریاستی حکومتوں نے متعدد جگہوں پر نائٹ کرفیو سمیت ضروری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں کورونا وائرس کی وباء کے تیزی سے پھیلاؤ کی روک تھام کی غرض سے رمضان المبارک کے پیش نظر حکومت کرناٹک نے مساجد کے لئے گائڈلائنز جاری کی ہے۔

حکومت کرناٹک نے ایک سرکولر جاری کر کے احکامات جاری کئے ہیں کہ کنٹینمینٹ زون میں واقع مساجد نہیں کھولی جائیں گی۔ 60 سالوں سے زیادہ عمر کے لوگ، حاملہ خواتین و 10 سال سے کم عمر کے بچے گھروں پر رہیں۔

دراصل رمضان المبارک مقدس مہینے میں مسلمان عبادت کے لیے بڑی تعداد میں مساجد کا رخ کرتے ہیں لیکن کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے کرناٹک حکومت نے سرکلر میں اپیل کی ہے کہ مذکورہ احکامات پر سختی سے عمل کیا جائے تاکہ کووڈ 19 کے بڑھتے کیسز کو روکا جا سکے۔

مساجد سے اپیل کی گئی ہے کہ نماز کے دوران 2 میٹر کا فاصلہ ہونا چاہئے اور بڑی جماعت بنانے سے پرہیز کیا جائے اور نماز کے لئے زیادہ لوگوں کی موجودگی میں ائمہ کرام ایک سے زائد جماعتیں بنائیں۔

مساجد کے احاطے میں مکاتب اور مدارس کو چلانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے اور افطاری کے انتظام پر ممانعت کی گئی ہے، کہا گیا ہے کہ روزے دار اپنے گھروں میں ہی افطاری کریں اور مساجد میں صرف نماز کے لیے آئیں۔

اسی طرح نماز تراویح کے متعلق بھی بتایا گیا ہے کہ مسلمان جائے نماز اپنے ساتھ لائیں اور ایک سے زیادہ جماعتیں بناکر فاصلے کے ساتھ نماز ادا کریں۔

مسجد میں داخلے سے قبل ماسک کا پہننا لازمی ہوگا، گھر سے ہی وضو کر کے مساجد جانا ہوگا۔ ساتھ ہی مسجد کے داخلے پر تھرمل اسکریننگ لازمی ہوگی، جہاں پر کھانسی بخار و دیگر امراض میں مبتلا افراد کو اندر جانے کی اجازت نہ ہوگی۔

حکومت کے سرکولر میں تاکید کی گئی ہے کہ مسجد کی انتظامیہ کمیٹی اس بات کا تیقن کرے کہ مذکورہ گائڈلائنز کا سختی سے نفاذ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details