اردو

urdu

ETV Bharat / state

Night curfew back in Karnataka for 10 days: کرناٹک میں دس روز کےلیے رات کا کرفیو نافذ

کورونا کی نئی شکل اومیکرون کو پھیلنے سے روکنے کےلیے کرناٹک حکومت نے ریاست بھر میں رات کا کرفیو Karnataka night curfew نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

By

Published : Dec 29, 2021, 2:23 AM IST

کرناٹک میں دس روز کےلیے رات کا کرفیو نافذ
کرناٹک میں دس روز کےلیے رات کا کرفیو نافذ

کرناٹک حکومت نے ریاست بھر میں 28 دسمبر سے دس یوم تک رات 10 بجے تا صبح پانچ بجے تک رات کا کرفیو نافذ Night curfew back in Karnataka for 10 days کردیا ہے۔ آج ضلع یادگیر میں رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک رات کا کرفیو نافذ رہا۔

کرناٹک میں دس روز کےلیے رات کا کرفیو نافذ

اس موقع پر کمشنر بلدیہ بکپا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں اومیکرون کے معاملات میں اضافے کو دیکھتے ہوئے اس پر قابو پانے کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں جس کے تحت رات کا کرفیو نافذ Night curfew کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Vaccine Awareness Campaign in Yadgir: یادگیر میں ویکسین سے متعلق بیداری مہم

انہوں نے کہا کہ آج پہلا دن تھا اس لیے عوام سے اپیل کی گئی کہ رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک گھروں سے باہر نہ نکلے اور ضلع انتظامیہ سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ کرفیو کے اوقات میں غیرضروری گھومنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ کمشنر بلدیہ نے تمام دکانداروں سے رات دس بجے سے قبل ہی اپنی دکانات کو بند کردینے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details