515 آرمی بیس ورکشاپ 515Army Base Workshop کے ماتحت چلنے والی سماجی و ثقافتی تنظیم کی تقریباً 25 سالوں بعد تشکیل نو کی گئی، جس میں معروف وکیل و کرناٹک ہائیکورٹ کے سینیئر کونسل سی آر گوپال سوامی کو صدر کے طور پر منتخب کیا گیا۔
سماجی تنظیم کے نومنتخب صدر نے نجکاری کے خلاف جدوجہد کا عزم کیا اس موقع پر سابق ریاستی وزیر بی ٹی للیتا نائک، کنڑا ساہتیہ پریشد کے پرکاش مورتی، پارشوہ ناتھ و دیگر اہم شخصیات کو تہنیت پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:Calendar on Bipin Rawat: بنگلورمیں آنجہانی سی ڈی ایس بپن راوت کی یاد میں کیلنڈر جاری
تنظیم کی خدمات کے متعلق معروف سماجی کارکن ڈاکٹر بی ٹی للیتا نایک و نومنتخب صدر سی آر گوپال سوامی نے بتایا کہ ہم نہ صرف کنڑا زبان و اس کی ثقافت بلکہ سماجی خدمات، ذات پات و مرکزی حکومت کی پرائیوٹائیزیشن پالیسی Central Government Privatization Policy کی مخالف جدوجہد میں حصہ لیں گے۔
اس موقع پر تنظیم کے نو منتخب ورکنگ پریسیڈنٹ کنڑا سمیع اللہ نے کہا کہ وہ ڈیفینس پرائیوٹائیزیشن کے خلاف اور ڈیفینس امپلائز کے مسائل کو حل کرنے کے تئیں جدوجہد کریں گے۔