اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسیشن کی نئی گورننگ کونسل منتخب - مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسیشن

کرناٹکا مسلم انڈسٹریلسٹس اسوسیشن (ایم آئی اے) کا قیام 9 برس قبل ہوا تھا جس کا مقصد یہ تھا کہ مسلم صنعتکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے۔

مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسیشن

By

Published : Jun 15, 2019, 4:34 AM IST

ایم آئ اے کے نومنتخب سیکرٹری میر عبد الحفیظ نے کہا کہ وہ ایم. آئی. اے میں مختلف سیمینار، ورکشاپ اہتمام کرتے ہیں تاکہ نوجوان طبقہ میں صنعت کاری کے تعلق سے بیداری پیدا ہو اور وہ ہنرمند نوجوانوں کو تربیت فراہم کر انہیں صناعتکاری کے میدان میں لانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔

اسوسیشن کے سابق صدر اے. ایس خان نے کہا کہ اس ایسوسی ایشن کے شروع میں صرف 40 افراد جڑے ہوئے تھے لیکن اب اس تنظیم کے 250 ارکان ہیں۔

مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسیشن

ایم. آی. اے کو ایک دیگر نومنتخب سیکرٹری عادل رحمان نے کہا کہ موجودہ زمانہ میں ہنرمندی کی اہمیت تعلیم کے بہ نسبت زیادہ ہے۔ لہٰذا ایم. آی. اے کی جانب سے ہم نوجوانوں میں ہنرمندی کے ابھارنے کے لئے (سکل ڈیویلوپمینٹ) سکل ڈیویلوپمینٹ سینٹر کا قیام کیا ہے۔

عادل رحمان نے کہا کہ مسلم انڈسٹریلسٹس ایسوسیشن چاہتا یہ ہے کہ ملت کے نوجواں آگے آئیں وہ انہیں مکمل طور پر ان کی رہنمائی کریں گے کہ وہ کیسے اپنی ہی ایک چھوٹی انڈسٹری قائم کرسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details