گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں انجمن ترقی اردو شاخ گلبرگہ کے زیر اہتمام خواجہ بندہ نواز ایوان اردو ہال میں قومی سطح کے معروف قلم کار ڈاکٹر غضفر اقبال کی نئی کتاب قومی ستارے کی تقریب رسم اجرا عمل میں آئی۔ Qaumi Sitare Book Launched in Gulbarga
اس موقع پر اردو ادب کے قلم کار ادیب اور شعراء کرام نے قومی ستارے کتاب کے متعلق اپنے تاثرات پیش کر تے ہوئے کہاکہ قومی ستارے کتاب میں بھارت کی ان شخصیتوں کام تذکرہ کیاگیا ہے جنہو ں نے انگریزی کی غلامی سے نجات دلانے کے لئے جدوجہد کی۔سماج میں نئی بیداری اور تعلیمی شعور پیدا کر نے کی کامیاب کوشش کی ہے ۔گزرے وقتوں کی یاد گار شخصیات کی حیات اور ان کی خدمات ہمارے لئے ایک مشعل کے مانند ہیں۔