بیدر: حضرت شاہ محمد زین الدین کنج نشین جنیدی البغدادی المعروف عارف بابا سجادہ نشین و متولی بیدر نے بتایا کہ بیدر شہر کا معروف آستانہ حضرت شاہ محمد زین الدین کنج نشین جنیدی البغدادی کا 586 واں سالانہ عرس شریف نہایت عقیدت و احترام سے منایاگیا۔ اس سالانہ عرس شریف میں ریاست کرناٹک کے علاوہ مہاراشٹر، آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے آنے والے مشائخن، علمائے کرام اور مریدین و متقدین کا میں دل سے استقبال کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے سے اولیاء کرام کے آستانوں پر آج بھی قومی یکجہتی اور بھائی چارگی کا منظر دل کو راحت اور سکون بخش رہا ہے۔ سالوں سے مختلف مذاہب کے لوگ آستانے پر آتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حسب روایت بعد نماز عصر خانقاہ سے صندل مبارک نکالا گیا اور بعد نماز مغرب رسم صندل مالی انجام دی گی بعد نماز عشاء جلسہ عظمت اولیاء منعقد ہوا جس میں مقامی علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے اولیاء کرام کی عظمت اور کرامات بیان کی۔