قومی سطح پر شروع کی گئی مہم کے سلسلہ میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے آل انڈیا امامز کونسل کے ریاستی صدر مولانا عطیق الرحمن نے بتایا کہ پیارے نبیﷺ کی وہ سنتیں جو ساری انسانیت کےلیے فائدہ مند ہیں انہیں لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
میلاد النبیﷺ کے موقع پر آل انڈیا امامز کونسل کی قومی سطح پر مہم - ملک کے موجودہ مشکل حالات
ملک کے موجودہ مشکل حالات کے پیش نظر جشن میلادالنبیﷺ کے موقع پر علمائے کرام کی تنظیم ’آل انڈیا امامز کونسل‘ نے ایک مہم ’موجودہ مشکلات اور اسوہ رسول‘ کا آغاز کیا ہے۔
میلاد النبیﷺ کے موقع پر آل انڈیا امامز کونسل کی قومی سطح پر مہم
انہوں نے بتایا کہ ملک کے موجودہ حالات میں لوگوں کے مسائل کو نبی کریمﷺ کے اسوہ حسنہ کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے۔
مولانا عطیق الرحمن نے بتایا کہ ملک گیر سطح پر چلائی جارہی اس مہم کے تحت مختلف مساجد میں چھوٹے پیمانے پر پروگرامز منعقد کئے جائیں گے اور لوگوں کو اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب دی جائے گی۔