بی جے پی کرناٹک نے مزمل احمد عرف بابو کو پارٹی کے اقلیتی مورچہ کے صدر کے طور پر منتخب کیا ہے۔ نو منتخب صدر نے امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی کی خدمت میں ان سے ملاقات کے لئے دار العلوم سبیل الرشاد پہونچے اور ان کی گل پوشی کی۔
مزمل احمد عرف بابو بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر منتخب اس موقع پر امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی نے کہا کہ 'ایک مسلمان کا بھارتیہ جنتا پارٹی میں ایک بڑے عہدے پر فائز کئے جانا ان کے لئے فخر کی بات ہے۔'
مزمل احمد عرف بابو بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر منتخب امیر شریعت نے کہا کہ 'وہ نہ صرف بی جے پی کے متعلق مسلمانوں کا ذہن صاف کریں بلکہ اپنے عہدے کو غنیمت جان کر امت مسلمہ کی خدمت کریں۔'
اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مزمل احمد نے بتایا کہ 'وہ 1992 سے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی سے منسلک ہیں اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے بھی گہرے مراسم رکھتے ہیں۔'
مزمل احمد عرف بابو بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر منتخب انہوں نے اقلیتوں کو بالخصوص مسلمانوں کو یقین دلایا کہ 'وہ سبھی کی بے لوث خدمت کریں گے۔'
مزمل احمد نے بتایا کہ 'آر ایس ایس اور بی جے پی کا فرقہ پرستی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔'
انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ 'مسلمان مل کر کام کریں اور ملک کو ترقی کی راہ پر لے جائیں۔'