اردو

urdu

ETV Bharat / state

مذہبی ہم آہنگی کا مظاہرہ

بنگلور کے مسلم اور مسیحی برادری نے سری لنکا میں حملوں کی مذمت کی ہے۔ چنانچے اس سلسلے میں آرٹی نگر میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔

مذہبی ہم آہنگی کا مظاہرہ

By

Published : May 6, 2019, 11:46 AM IST

تقریب کا انعقاد اسلامک انفارمیشن سینٹر، مساجد و مدارس فیڈریشن کی جانب سےکیا گیا تھا۔

تقریب میں شرکت پزیر لوگ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلوس کی صورت مین سینٹ جوڈس چرچ پہنچے۔

تقریب میں مسلم وفد کی نمائندگی مقامی سماجی کارکن ڈاکٹر ہمایوں سیٹھ کر رہے تھے۔

مذہبی ہم آہنگی کا مظاہرہ

ہمایوں سیٹھ نے کہا کہ نیوزیلینڈ و سری لنکا کے دہشتگردانہ حملے غیر انسانی اور وحشیانہ اقدام ہیں جن کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دنیا کے تمام اقوام متحد ہوجائیں تو ایسے مستقبل میں ایسے واقعات پر روک لگائی جاسکتی ہے۔

اس موقع پر مسلمانوں اور مسیحی برادری کی یکجہتی پر زور دیا گیا اور کسی بھی دہشتگردانہ حملوں کو کسی مخصوص طبقے کے ساتھ جوڑنے کے خلاف مزمت کی گئی۔

تقریب میں دونوں طبقے کے لوگوں نے شرکت کی جن میں سماجی ارکان، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔

تقریب میں دونوں طبقے کے لوگوں نے شرکت کی جن میں سماجی ارکان، خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details