ریاست کرناٹک کے ضلع وجے پورہ میں ایک مسلم شخص نے 10 سال تک ایک یتیم ہندو لڑکی کی پرورش و پرداخت کی۔ اس کے بعد اس کی شادی ہندو رسم و رواج کے مطابقایک ہندو لڑکے سے کردی۔
دس برس تک پرورش کے بعد ہندو لڑکے سے شادی کرائی در اصل یہ واقعہ ضلع وجے پور کے سندھگی تالک کے المیلا قصبے کا ہے۔ محبوب مسلی نام کے مسلم شخص نے ایک 18 سالہ ہندو لڑکی پوجا وڈیگیری کے سرپرست ہیں۔
محبوب مسلی نے دس سال تک پوجا کی پرورش و پرداخت کرنے کے بعد گذشتہ جمعہ کو ہندو مذہبی رسم و رواج کے مطابق پوجا کی شادی ایک ہندو لڑکے سے کرائی-
مزید پڑھیں :مسلم نوجوانوں نے نبھایا بھائی کا فرض اور ہندو لڑکی کی شادی کروائی
واضح رہے کہ ایک دہائی قبل پوجا کے والد، والدہ اور نانی کا انتقال ہوگیا تھا۔ اس کے بعد مسلی نے ایک والد کی طرح پوجا کی پرورش کی۔
محبوب مسلی کو مذکورہ علاقہ میں سماجی کارکن اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ سرگرم رہنے والے فرد کے طورپر جانا جاتاہے جو سماجی تانے بانے کو مستحکم کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کا کام کرتے ہیں۔
مسلی اور ان کا خاندان ہندو تہواروں بشمول گنیش تہوار، نوراتری اور قصبے کے دیگر تہواروں میں بھی شریک ہوتا ہے۔