اردو

urdu

ETV Bharat / state

عیدالاضحیٰ: مویشی تاجروں پر تشدد، مسلم لیجسلیچرس فورم کی خاموشی پر سوال - جانوروں کے تاجروں پر تشدد

حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعددوشمار کے مطابق غیر قانونی جانوروں کے نقل و حمل کے تعلق سے تقریباً 150 کیسز درج کئے گئے ہیں۔

جانوروں کے تاجروں پر تشد
جانوروں کے تاجروں پر تشد

By

Published : Jul 30, 2020, 11:05 AM IST

ریاست کرناٹک میں عیدالاضحیٰ سے قبل قربانی کے جانوروں کے تاجروں کو فرقہ پرست عناصر نشانہ بنا رہے ہیں۔ حال ہی میں متعدد جانوروں کے تاجروں پر تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں۔

جانوروں کے تاجروں پر تشدد

حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق غیر قانونی جانوروں کے نقل و حمل کے معاملے میں تقریباً 150 کیسز درج کئے گئے ہیں۔

عیدالاضحیٰ: جانوروں کے تاجروں پر تشدد، مسلم لیجسلیچرس فورم خاموش

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سماجی کارکنان نے ان پرتشدد واقعات کی پرزور مذمت کی اور ان معاملات میں مسلم لیجسلیچرس فورم کی خاموشی کو افسوسناک بتایا ہے۔

سماجی کارکنان نے مسلم لیجسلیچرس فورم سے اس معاملے میں بروقت مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے فورم کے اراکین کو وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے اور عیدالاضحیٰ کے قریب جانوروں کے مسلم تاجروں پر ہورہے تشدد کے واقعات پر روک لگانے کو کہا کہ تاکہ عید قرباں کو پر امن ماحول میں منایا جاسکے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details